بھٹکل 30 / اپریل (ایس او نیوز) انجمن انجینئرنگ کالج سوِل شعبہ کے فائنل ایئر میں زیر تعلیم طلبہ کے دو پروجیکٹس کرناٹکا اسٹیٹ کاونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے ایس سی ایس ٹی) کی اسپانسرشپ کے لئے منظور ہوئے ہیں ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سنجے بی نائک ، سچن کے گونڈا ، سندیش ایس نائک ، شیکھا اے گوویکر ، محمد فہیم ، سجاد کے ، محمد اسلام اور محمد نظام نامی طلبہ نے یہ پروجیکٹس سوِل شعبہ کے پروفیسر ودیا دھر این اور پروفیسر منوہر بی کی رہنمائی میں تیار کیے ہیں ۔
کالج کے پرنسپال ، ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ، پروفیسرس اور منیجمنٹ نے کی طلبہ کی اس قابل تحسین کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔